رابطۃ المدارس الاسلامیہ العربیہ
لوڈ ہو رہا ہے...
منسلک مدارس
مدرسے کی تصدیق کریں
امتحانات
لائبریری
☎ 080-25479786
انگریزیاردوالعربية
لاگ اِن
رابطۃ المدارس الاسلامیہ العربیہمرکزی دفتر: دارالعلوم دیوبند
تازہ ترین معلومات
تازہ ترین معلومات
لائبریری
اصول ہشت گانہ دارالعلوم دیوبند دارالعلوم دیوبند کے آٹھ بنیادی رہنما اصول

1. اصول ہشت گانہ

دارالعلوم دیوبند کے آٹھ بنیادی رہنما اصول۔

اصل اول — مدرسہ کے اخراجات اور چندہ

مدرسے کے اخراجات کے لیے ذمہ دارانِ مدرسہ کی ہر ممکن کوشش کثرتِ چندہ پر رہے، خود بھی کوشش کریں اور دوسروں کو بھی اس جانب توجہ دلائیں۔

اصل دوم — غریب طلبہ کی تعلیم و تربیت

غریب اور کمزور طبقے کے بچوں کی تعلیم و تربیت کا مکمل بندوبست ہو اور ہر طرح کی سہولیات مہیا ہوں، تاکہ وہ دل جمعی کے ساتھ علم حاصل کریں اور غربت حصولِ علم کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔

اصل سوم — شوریٰ اور مشاورت

عوام کے ساتھ خواص اور تجربہ کار نظم و نسق کے ماہرین سے رابطہ رکھا جائے۔ ارکانِ مجلسِ شوریٰ حق پسند، صداقت و ایثار کے جذبے سے پُر ہوں؛ نہ اظہارِ رائے پر بے جا پابندی ہو اور نہ دوسرے کی رائے قبول کرنے میں کوئی تردد ہو۔

اصل چہارم — اساتذہ کا اتحاد اور تواضع

تمام مدرسین باعتبارِ مشرب و مسلک متحد ہوں، متواضع اور منکسر المزاج ہوں۔ ان کے قلوب غرور، تکبر اور بڑائی سے پاک ہوں اور کسی کی تحقیر کے درپے نہ ہوں۔ اگر مسلک و مشرب میں اتحاد نہ رہا تو مدرسہ کی خیر نہیں۔

اصل پنجم — نصاب، طریقۂ تعلیم اور مقدارِ خواندگی

اہلِ علم کے تجربہ اور مشورہ سے نصابِ تعلیم، اندازِ تعلیم اور مقدارِ خواندگی کے سلسلے میں جو طے ہو جائے اسے مکمل کیا جائے؛ تعلیمی نظم میں اس کی پابندی مدرسہ کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

اصل ششم — آمدنی کے ذرائع اور توکل علی اللہ

مدرسے کی آمدنی کا کوئی ایک متعین ذریعہ نہ ہو اور نہ ہی کسی ایک پر اعتماد و بھروسا ہو۔ جب تک یہ صورت رہے گی مدرسہ کامیابی کے ساتھ چلتا رہے گا۔ لیکن اگر آمدنی کا یقینی ذریعہ حاصل ہو گیا، مثلاً جائیداد، کارخانہ یا کسی سرمایہ دار کا مستقل تعاون، تو رجوع الی اللہ اور خوفِ الٰہی کی دولت ہاتھ سے جاتی رہنے کا اندیشہ ہے، غیبی مدد موقوف ہو سکتی ہے اور ذمہ دارانِ مدرسہ کے درمیان اختلاف پیدا ہو سکتے ہیں۔ الغرض آمدنی اور تعمیر وغیرہ کے اخراجات میں بقدرِ ضرورت بے سروسامانی کے ساتھ اللہ تعالیٰ پر مکمل توکل ہو۔

اصل ہفتم — سرکاری امداد اور مداخلت سے آزادی

سرکار اور امراء کی ایسی شرکت جو ادارے کے استقلال کو متاثر کرے نقصان دہ ہے؛ اس لیے ادارے کو حکومت کی امداد اور سرکاری مداخلت سے محفوظ رکھا جائے۔

اصل ہشتم — اخلاص کے ساتھ چندہ

ایسے لوگوں کا چندہ زیادہ برکات کا سبب ہوگا جن کا مقصد نام و نمود نہ ہو؛ بلکہ چندہ دہندگان کا اچھی نیت سے چندہ دینا ادارے کی پائیداری کا سبب ہوگا۔

متن کا سائز
سطروں کا فاصلہ
مطالعہ کی چوڑائی
مطالعہ کا پس منظر
جہاں آپ نے چھوڑا تھا وہیں سے جاری رکھیں؟
مدرسے کی تصدیق کریں