1. ارتباط اور اجراء سند کی شرائط
ارتباط اور اجراء سند کی شرائط
﷽
رابطۂ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند سے ارتباط، اجراء و تجدید سند کی شرائط اور طریقۂ کار
شرط 1)
رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کے رکن وہی مدارس بن سکیں گے جو عقائد اہلِ سنت و الجماعت کے پابند اور مسلک علماء دیوبند سے متفق ہوں، جہاں دارالعلوم دیوبند کے نہج کے مطابق عربی درجات قائم ہوں یا حفظ اور اس کے ساتھ تجوید کی تعلیم باقاعدہ کتاب کے ذریعہ ہوتی ہو اور اس کا امتحان بھی لیا جاتا ہو۔
شرط 2)
جہاں امداد یافتہ مقیم طلبہ کی تعداد کم از کم پچیس (۲۵) ہو۔
شرط 3)
مدرسہ کو رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ سے مربوط کرنے کے لیے متعلقہ مدرسہ کے لیٹر پیڈ پر حضرت مہتمم صاحب دارالعلوم دیوبند دامت برکاتہم کے نام درخواست، مدرسے کے مہتمم یا صدر مدرس صاحب کے دستخط کے ساتھ مرکزی دفتر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند میں داخل کی جائے۔
شرط 4)
مدرسہ میں جس جماعت تک تعلیم ہے، اس آخری جماعت کے طلبہ کے نام اور امتحانِ سالانہ میں ہر کتاب کے حاصل کردہ نمبرات اور ممتحن صاحب کی رپورٹ کی فوٹو کاپی فارم رکنیت وغیرہ کے ساتھ جمع کی جائے۔
شرط 5)
فارم رکنیت و فارم معلومات کی خانہ پری مکمل احتیاط کے ساتھ کی جائے۔ (جو نئے مدارس ممبر ہونا چاہتے ہیں وہ فارم رکنیت اور فارم معلومات دونوں پُر کریں گے اور پرانے رکن مدارس اپنے مدارس کی تجدید کے لیے صرف فارم معلومات پُر کریں گے۔)
شرط 6)
ہر صوبہ میں رابطہ مدارس کے صدر مقرر ہیں، فارم کے ساتھ متعلقہ صوبہ یا زون کے رابطہ مدارس کے صدر صاحب کی تصدیق بھی پیش کی جائے۔ صوبائی صدر صاحب کی تصدیق کے بعد ہی رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند سے ارتباط کی کارروائی عمل میں لائی جا سکے گی اور متعلقہ مدرسے کو مرکزی دفتر رابطہ سے سند ارتباط (تصدیق رکنیت) جاری کی جا سکے گی۔
2. تجدید سند کے لیے مطلوبہ کاغذات
تجدید سند کے لیے مطلوبہ کاغذات
تجدید سند کے لیے مندرجہ ذیل کاغذات منسلک کیے جائیں:
دستاویز 1)
مدرسے کے لیٹر پیڈ پر حضرت مہتمم صاحب دارالعلوم دیوبند دامت برکاتہم کے نام تجدید سند کی درخواست۔
دستاویز 2)
فارم معلومات کی خانہ پری مع تصدیق صوبائی صدر محترم صاحب متعلقہ صوبہ۔
دستاویز 3)
آخری جماعت کے طلبہ کے نام اور امتحان سالانہ میں ہر کتاب کے حاصل کردہ نمبرات مع رپورٹ ممتحن صاحب۔
دستاویز 4)
سابقہ سند ارتباط کی نقل۔
3. نوٹ اور مرکزی دفتر
نوٹ
نوٹ
مدرسۃ البنات کو رابطہ مدارس کا رکن نہیں بنایا جاتا۔
نوٹ
مندرجہ بالا کاغذات مرکزی دفتر رابطہ میں دستی طور پر جمع کرائیں یا بذریعہ رجسٹری ڈاک ارسال فرمائیں۔
جاری کردہ
مرکزی دفتر رابطۂ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند
مرکزی دفتر
Central Office: Rabta-e-Madaris-e-Islamia ArabiaDarul Uloom Deoband, Saharanpur (U.P.) 247554E-Mail: info@darululoom-deoband.com